• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاء اینڈ آرڈر بہتر بنائے بغیر احتساب مشکل ہے، راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنائے بغیر احتساب کی طرف نہیں جا سکتے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے پاس دوسرے ممالک کی پولیس کے مقابلے میں کم وسائل ہیںاور ان کم وسائل کے ساتھ ہم بہت زیادہ اچھے نتائج حاصل نہیں کرسکتے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب پولیس کے بجٹ میں اضافہ کر رہی ہے ۔

تازہ ترین