نواز شریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے: فواد چوہدری

May 23, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہنواز شریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم، تشدد پر نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کا بیان سامنے نہیں آیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔