باہمی مشاورت سے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے: چوہدری نثار

May 23, 2021

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اُنہوں نے باہمی مشاورت سے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل پیر 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، حلف اٹھانے سے میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے، ڈی اے سمیت کوئی مراعات نہیں لوں گا جبکہ حلف اٹھانے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کنٹرول کرنا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ کورونا وبا اور عوام کو بڑے اجتماع کے حوالے سے اس وبا سے بچانے کی ضرورت بھی فیصلے پر اثر انداز ہوئی۔