کراچی: جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، ریلیوں کی شارع فیصل آمد جاری

May 23, 2021


کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر فلسطین مارچ کیا جا رہا ہے شہر کے مختلف حصوں سے ریلیوں کی شکل میں قافلے شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر پہنچ رہے ہیں۔

فلسطین مارچ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد مارچ میں موجود ہے۔