احتساب کا عمل جاری رہے گا، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا، وزیراعظم عمران خان

May 23, 2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گاوہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کور کمیٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

وزیراعظم نےکہا کہ وہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

میٹنگ میں وزیراعظم کوترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آگاہ کیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہوا کہ صرف جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔