لاڑکانہ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے قافلے پر حملہ، ترجمان

May 23, 2021

لاڑکانہ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر مشوری ریگولیٹر پر گندے پانی کے معاملے پر دورہ کرنے پہنچے تھے، مسلح افراد نے حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا۔

ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حملہ کرنے والے 5 افراد تھے 2 کے ہاتھ میں اسلحہ تھا۔

ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آور صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے کہنے پر حملہ کرنے آئے، اپوزیشن لیڈر کے نجی گارڈز کے آگے آنے پر تمام افراد فرار ہوگئے۔