خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل

May 24, 2021

خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کو یاس کا نام دیا گیا ہے جو بھارتی علاقے پورٹ بلیئر سے سمندری طوفان 600کلومیٹر دور ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں میں یہ مزید شدت اختیار کرکے شدید ترین سمندری طوفان بن جائےگا۔