وفاقی کابینہ کے تمام امور ڈیجیٹلائز ہوگئے

May 24, 2021

وزیراعظم آفس اور کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے تمام امور کو ڈیجیٹلائز کردیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں سیاسی، معاشی اور پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

کابینہ ارکان کو اجلاس کا ایجنڈا، سمریاں ڈیجیٹل طریقہ کار سے بھجوادی گئی ہیں۔