پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ایئربیس نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

May 24, 2021

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ایئر بیس نہیں، ایسی تجویز زیر غور تھی نہ ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے وضاحت دی ہے کہ اس بارے میں قیاس آرائیاں غیر ذمے دارانہ اور بے بنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001 سے ائیر لائنز کمیونیکشن کے ضمن میں تعاون کا فریم ورک ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ گراؤنڈ لائنز مواصلات کے ضمن میں بھی تعاون کا فریم ورک 2001 سے ہے۔