خیبر: لکڑیاں چننے والی 3 لڑکیاں کھائی میں گرگئیں، 2 جاں بحق

May 24, 2021

ضلع خیبر کے علاقے برقمبر خیل میں لکڑیاں چننے والی 3 لڑکیاں کھائی میں گرگئیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک لڑکی زخمی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔