موٹروے پر کار سوار کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پربھاری جرمانہ، ترجمان موٹروے پولیس

May 25, 2021

موٹر وے ایم 3 پر کار سوار کو خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بھاری جرمانہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان موٹروے پر کار سوار ساتھیوں کے ساتھ خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں سمیت ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاکر پر لاپرواہ ڈرائیونگ، لائسنس نہ ہونے، لین کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل پرجرمانہ کیا گیا۔