آسٹریلیا نے پاکستانی آم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

May 25, 2021

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستانی آم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

رزاق داؤد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آسٹریلیا نے پاکستانی آم درآمد کرنے کیلئے 2 ٹریٹمنٹ فیسیلٹیز کی منظوری دے دی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ آم کا موسم شروع ہونے پر آسٹریلوی منظوری نہایت بروقت ہے۔