علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

May 26, 2021

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا اور امتحانات کی پالیسی بھی تشکیل دے دی۔

انتظامیہعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مطابق بی ایس، بی ایڈ، اے ڈی ای اور اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات 6 تا 13جون ہوں گے۔

پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم ایڈ، ایم اے اور ایم ایس سی کے امتحانات 4 تا 11 جولائی ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات بھی 4 تا 11جولائی ہوں گے۔

واضح رہے کہ تمام امتحانات سے متعلق تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں۔