مرتضیٰ وہاب کی شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

May 26, 2021

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہہر شہری لازمی کورونا ویکسینیشن کرائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں ویکسینیشن سینٹر کی تعداد 250 ہوگئی پے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری کورونا ویکسین لگائیں گے تو کورونا وائرس سے بچ پائیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا ویکسین سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کے سبب ہی دنیا میں کاروبار کھل رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں19سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں ہوا۔