سکھر حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دیدی گئی

May 26, 2021

‏وفاق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کی ایکنک میٹنگ میں سکھر حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جلد ہی این ایچ اے منصوبے کے لیے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ بھی اس منصوبے کی منظوری دے چکا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔