پی ایس ایکس 100 انڈیکس جون 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر

June 01, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو ٹریڈنگ کا اختتام جون 2017 کے بعد 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح پر ہوا۔

100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے سے 48191 پوائنٹس پر ہے، جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 48241 رہی۔

شیئر بازار میں 1 ارب 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 30 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے بڑھ کر 8316 ارب روپے ہے۔