برازیل نےکوپا کپ کی میزبانی کیلئے ریو ڈی جنیرو کا نام پیش کردیا

June 02, 2021

برازیل نے کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے ریو ڈی جنیرو کا نام پیش کردیا ہے ۔

ارجنٹینا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کوپا امریکا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کرددیا تھا جس کے بعد برازیل نے میزبان ملک کی حییثیت سے ریو ڈی جنیرو سمیت مزید تین اسٹیٹس میں ٹورنامنٹ کرانے کی حامی بھرلی۔

13 جون سے 10 جولائی تک کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ایونٹ میں جنوبی امریکا کی دس ٹیمیں شرکت کریں گے ۔