میں کسی کا کَرش نہیں ہوسکتا، شاداب خان کا خاتون مداح کو جواب

June 02, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے خاتون صارف کے پیغام پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کسی کا کَرش نہیں ہوسکتا‘۔

شاداب خان کو ثناء خان نامی سوشل میڈیا صارف نے پرجوش انداز میں کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ مجھے کیا کہنا چاہئے ہاں مگر آپ کرکٹرز میں میرا پہلا اور آخری کَرش ہیں۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں شاداب خان نے مشرقی ’سیڈ بوائے‘ والے انداز میں کہا کہ وہ کسی کے کَرش نہیں ہوسکتے۔

ایک اور ایسا ہی جواب قومی کرکٹر کی جانب سے سامنے آیا جب ان سے مداح نے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھا تو انہوں نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے آگے سے سوال ہی داغ دیا۔

صارف نے پوچھا کہ شاداب آپ کی خوبصورتی کا راز کیا ہے، اس کے جواب میں شاداب خان نے لکھا کہ ’میں اور خوبصورت؟‘

اس سیشن کے اختتام میں کرکٹر شاداب خان نے اس میں حصہ لینے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد ایسا سیشن دوبارہ منعقد کریں گے۔