شعیب اختر کی وسیم اکرم کو دلچسپ پیغام سے سالگرہ کی مبارکباد

June 03, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو دلچسپ تصاویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر وسیم اکرم کے ہمراہ ماضی کی چند خوشگوار یادیں شیئر کیں۔

شعیب اختر نے لکھا کہ ’’سالگرہ مبارک سوئنگ کے سلطان۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے کرکٹ کرئیر میں وسیم اکرم ہی ان کے پہلے کپتان تھے۔

اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ’قرنطینہ میں ڈھیر ساری ویڈیو کالز کے ساتھ سالگرہ انجوائے کریں۔‘

پاکستان کو متعدد شاندار اننگز جتوانے والے اور ورلڈ کپ جیتنے والے الیون کا حصہ وسیم اکرم آج اپنی 55 سالگرہ منا رہے ہیں۔