زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ

June 03, 2021

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27.16 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.13 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 66 لاکھ ڈالر بڑھ کر 7.16 ارب ڈالر ہیں۔