پی پی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے: فردوس عاشق اعوان

June 05, 2021


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔

یہ بات پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا حزبِ اختلاف پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپوزیشن حقیقی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرپرستی میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے اور پسماندہ علاقوں میں بہتری آئے گی۔