• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی آزادی کی طرف بڑھنے کا وقت آگیا ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم معاشی آزادی کی طرف بڑھیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں نے ملکر ملک میں امن قائم کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہت قربانیاں دینے کے بعد ملک میں امن قائم ہوا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے اور کہا کہ خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو گرا دو، مافیاز کی خواہش ہے کہ کسی نہ کسی طرح حکومت گرا دی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مافیاز کے اربوں ڈالر ملک سے باہر پڑے ہوئے ہیں، ان کی چوریاں سامنے آ رہی ہیں، ان کی کوشش ہے کہ حکومت کو گرا دیں۔

تازہ ترین