ملتان میں آج سے تمام مزارات کھل گئے

June 05, 2021

ملتان میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیشِ نظر بند مزارات آج سے کھل گئے۔

محکمہ اوقاف کے مطابق شہر بھر میں آج سے تمام مزارات کھول دیے گئے ہیں۔

محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مزارات پر حاضری کے وقت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔