پیر تک تاجروں کے اکثر مسائل حل کریں گے، وزیر اطلاعات سندھ

June 05, 2021

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے تاجروں کو آٹھ بجے تک کاروبار بند کرنے سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے۔

کمشنر ہاوس میں تاجروں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیر تک تاجروں کےاکثر مطالبات پورے اور مسئلے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی شکایات کی ہیں، تاجروں کی شکایات پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تاجروں کی شکایت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔