بورس جانسن کا شجر کاری منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ

June 06, 2021


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کرے گا۔