وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

June 06, 2021


وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان لیے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارتِ تعلیم نے منظوری دے دی جس کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی وفاقی نظامتِ تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوا دی ہے۔

وزارتِ تعلیم کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا۔

وزارتِ تعلیم کے حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا۔

وزارتِ تعلیم کے حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ گزشتہ سال 90 فیصد طلباء کو امتحانات کے بعد نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا تھا۔