سندھ بھر میں بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بجائے اضافہ جاری ہے جس کی وجہ سے سندھ کے اسکول کب کھلیں گے؟ اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ ایک دو روز میں کریں گے، اسکول کھولنے کے سلسلے میں فیصلے مشاورت سے کیئے جائیں گے۔
پنجاب اور اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل بروز پیر 7 جون سے شروع ہوں گی۔
وفاقی دارالحکموت اسلام آباد میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔
خیبر پختون خوا کی جامعات بھی پیر سے کھلیں گی، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے اسکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔