شنیرا نے عائلہ کو پنجابی شہزادی قرار دیدیا

June 06, 2021

سماجی اور معاشرتی مسائل میں ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کو پنجابی شہزادی قرار دے دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے مختلف اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے چھٹی کے دن اپنے گھر کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیں۔

شنیرا اکرم نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں اُن کاچہرہ نظر نہیں آرہا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عائلہ کھانے کی میز پر بیٹھی ہیں اور مزیدار پکوان سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر بریانی، روٹی، چکن اور رائتہ رکھا ہوا ہے جبکہ عائلہ مزے سے روٹی اور چکن کھا رہی ہیں۔

شنیرا اکرم نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری پنجابی شہزادی۔‘

وسیم اکرم کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عائلہ کو پنجابی کھانے بہت پسند ہیں۔

خیال رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز میں مصروف ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔