کورونا پر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ نہ کی جائے، سعید غنی

June 06, 2021

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں خدارا کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔

بہادرآباد کے نجی اسپتال میں کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ عوامی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے جو اقدامات حکومت سندھ کر رہی ہے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ 3 ماہ میں 18 ملین لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں اور خود کو ویکسینیٹ کروائیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں خدارا کوویڈ صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکول کھولنے یا کھولنے کا حتمی فیصلہ آج ٹاسک فورس کا اجلاس میں ہوگا۔