مقصدِ حیات

June 13, 2021

مصنّف: عابد ضمیر ہاشمی

صفحات: 548، قیمت: 500 روپے

ناشر: مصنّف نے خود شایع کی ہے۔

عابد ضمیر ہاشمی مختلف اخبارات و جرائد اور ویب سائٹس کے لیے لکھتے ہیں اور اپنے انہی کالمز کو اب اِس کتاب میں جمع کردیا ہے تاکہ دِل چسپی رکھنے والے افراد زیادہ بہتر طور پر اُن سے مستفید ہوسکیں۔ یوں تو اُنھوں نے تقریباً تمام ہی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، لیکن مسئلۂ کشمیر اُن کی دِل چسپی کا خاص میدان ہے اور وہ اِس تنازعے پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں۔ شاید اِس کا ایک سبب یہ بھی ہو کہ اُن کا اِسی خطّے سے تعلق ہے۔

آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، وہاں کے اہم سیاسی وسماجی رہنماؤں، وکلاء، سابق بیورو کریٹس، اساتذہ اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے اپنے تاثرات کے ذیل میں کتاب میں شامل مضامین کی تحسین کی ہے۔

معروف صحافی، وجاہت مسعود نے مصنّف کو صحافت میں سنجیدگی، شائستگی اور مثبت زاویے کے ساتھ پختہ سیاسی نظر کا حامل قرار دیا ہے۔ ان کالمز کی ایک خُوبی یہ بھی ہے کہ اپنے مؤقف کے حق میں مستند اعداد وشمار اور تاریخی حقائق سے مدد لی گئی ہے۔