سکھر: ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا

June 07, 2021

فوٹو: فائل

ڈہرکی ٹرین حادثے کے باعث ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا، پشاور جانےوالی خیبرمیل کو رانی پور پر روک لیا گیا۔

ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ لاہور جانے والی گرین لائن گمبٹ ریلوے اسٹیشن پرموجود ہے، زکریا ایکسپریس کو گھوٹکی اور سر سید ایکسپریس کو پنوعاقل میں روکا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرید اور شاہ حسین ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں، رحمان ایکسپریس کو رحیم یار خان اور شاہ حسین ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی جانےوالی عوامی ایکسپریس کو لیاقت پور ریلوےاسٹیشن پر روکا گیا ہے۔