انکوائری منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے،یوسف گیلانی

June 07, 2021

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ڈہرکی میں ریلوے حادثے کی انکوائری منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے، آئے روز ریلوے کے حادثات ہوتے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ریلوے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں اور اپوزیشن ہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی دعوت پر ہم نے ان کے اجلاس میں شرکت کی، بجٹ میں جو عوام کےخلاف بات ہوگی اس کی مخالفت کریں گے۔