کینیڈا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے: عمران خان

June 08, 2021


وزیراعظم عمران خان نے اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت قرار دیا۔

عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بےحدافسردہ ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ دہشتگردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیا کی علامت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا تدارک کے لیے عالمی برادری کےکُلّی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند دیا ، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے۔