• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب میں اسلاموفوبیا ابھرتا ہوا ٹرینڈ نظر آرہا ہے، شاہ محمود


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے آگے بند باندھنا ہوگا، اسلامو فوبیا ایک ٹرینڈ ہے، جس کی پاکستان نشاندہی کررہا ہے۔

کینیڈا میں مذہبی تعصب میں مبتلا دہشت گرد کے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روندے جانے کے واقعے پر کہا کہ لوگوں کو متاثرہ فیملی سے ایسا اظہاریکجہتی کرنا چاہئے جیسے نیوزی لینڈ میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی غم میں نڈھال ہے، بات نہیں کرنا چاہ رہے، پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹڈ حملہ تھا، ٹارگٹڈ پہلو سے نفرت کا عنصر سامنے آتا ہے، حملے میں دہشت گردی کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کینیڈا سے امید ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں گے، یہ ابھرتا ہوا ٹرینڈ نظر آرہا ہے، یہ واقعہ کینیڈا تک محدود نہیں ہے، یہ ایک ٹرینڈ ہے اسلامو فوبیا،جس کی پاکستان نشاندہی کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی میں اسلاموفوبیا پر ایک قرارداد پیش کی تھی جو متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی، مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا تدارک ضروری ہے، اسلاموفوبیا کا تدارک نہیں کیا گیا تو معاشرے بٹ جائیں گے، انتقامی کارروائی شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو متاثرہ فیملی سے ملاقات کریں۔

تازہ ترین