سندھ اسمبلی: 18سال میں لازمی شادی، قانون ایجنڈے میں شامل

June 08, 2021

صوبہ سندھ میں 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کی لازمی شادی کرانے کا ایکٹ سندھ اسمبلی کے آج کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

لازمی شادی ایکٹ کا نجی بل جماعتِ اسلامی کے رکنِ اسمبلی سید عبدالرشید نے جمع کرایا تھا۔

سید عبدالرشید کے جمع کرائےگئے ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سال کے بچوں کی شادی نہ کرانے پر والدین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 18 سال کے بچوں کی شادی نہ کرنے پر والدین کو تحریری ٹھوس جواز دینا ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے لازمی شادی ایکٹ کے زیرِ غور قانون کی مخالفت کی تھی۔