• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 18سال سے زائد عمر کے افراد کی شادی نہ کرانے پر والدین پر جرمانے کی تجویز

کراچی (نیوزڈیسک )متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ایم) کے رکنِ سندھ اسمبلی نے 18سال کی عمر کو پہنچنے والے نوجوانوں کی شادی نہ کرانے کی صورت میں والدین پر جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پر مبنی مسودہ، سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔کمپلسری میرج ایکٹ 2021 کے نام سے 2 صفحات پر مشتمل قانونی مسودے میں کہا گہا ہے کہ صوبے بھر میں 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے تمام عاقل و بالغ افراد کی شادی کو لازمی قرار دیا جائے۔مسودے میں کہا گیا کہ اگر 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے بچوں کی شادی میں تاخیر ہوتی ہے تو والدین کو ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے سامنے شادی میں تاخیر کی ٹھوس وجوہات پر مبنی حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

تازہ ترین