وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

June 08, 2021

وزیراعظم نے جمعے کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں حکومتی معاشی ٹیم اراکین کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ اور مختلف قومی امور پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔