• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بجٹ میں اہم اعداد و شمار کو چھپائے گی، شیری رحمٰن کا دعویٰ


پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے دعویٰ سے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں اہم اعداد و شمار کو چھپائے گی۔

ایک بیان میں شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ تباہی سرکار اپنی نااہلی کا ذمے دار پچھلی حکومتوں کو ٹھہرائے گی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمانی نگرانی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟

پی پی سینیٹر نے ایک اور سوال کیا کہ 90 دن میں نیا پاکستان بنانے والوں کو 1000 دن ہو گئے، کہاں ہے نیا پاکستان؟

تازہ ترین