حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے میں ماہر ہے: شہباز شریف

June 09, 2021

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے میں ماہر ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہواحد کام جو یہ حکومت کرنے میں ماہر ہے وہ اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر پھینکنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی مثالیں ٹرین کا ایک اور حادثہ، سخت گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ ہے۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ اس طرح کی حرکتوں سے قوم کو بےوقوف بناسکتے ہیں؟