دلیپ کمار کی سرجری کامیاب، کل اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

June 09, 2021

بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی سرجری کامیاب ہوگئی جبکہ انھیں کل اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فیصل فاروقی نے ان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کا کامیاب پلیورل اسپیریشن پروسیچر کردیا گیا ہے۔

انھوں نے مداحوں سے دلیپ کمار کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سانس میں دشواری کی وجہ سے دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس حوالے اس نے موت کی افواہ بھی زیر گردش کرتی رہی، تاہم اہلیہ سائرہ بانو نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور وہ جلد اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوجائیں گے۔

ان کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا تھا کہ ’دلیپ کمار کو اب سانس لینے میں دشواری بھی نہیں ہورہی لیکن احتیاط کےطور پر ابھی بھی اداکار کو آکسیجن سپورٹ دی جارہی ہے۔‘