• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر کی پرستاروں سے دلیپ کمار کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست

بالی ووڈ کے سینئر اداکار، ماضی کے ہیرو اور دلیپ کمار کے ہم عصر دھر میندر نے برصغیر پاک و ہند کے عہد ساز اداکار کی فوری صحت یابی کے لیے پرستاروں سے دعا کرنے کو کہا ہے۔

سن 1960 اور 1970 کی متعدد ہٹ فلموں کے ہیرو دھر میندر نے دلیپ کمار کو ایک نیک انسان اور عظیم فنکار قرار دیتے ہوئے فینز سے پر زور دیا کہ وہ انکی صحتیابی کے لیے دعائیں کریں۔ 

واضح رہے کہ جب سے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی ناسازی طبع کی خبر سامنے آئی ہے، تب سے سوشل میڈیا پر انکی فوری صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی پیغامات کا ایک طوفان آگیا۔ 

اس حوالے سے سینئر اداکار دھرمیندر نے انکی صحت یابی کے لیے فوری دعاؤں کی درخواست کی۔ اس موقع پر دھرم جی نے ایک خوبصورت پرانی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ، دلیپ کمار اور انکی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ دلیپ کمار ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں انھیں گزشتہ دو روز قبل سانس لینے میں تکلیف پر داخل کرایا گیا ہے۔ 

دھرمیندر نے شیئر کردہ نایاب تصویر کے ساتھ تحریر کیا، دوستوں دلیپ صاحب ایک نیک انسان ہیں، ایک عظیم فنکار کے لیے آپکی روح سے اٹھی دعائیں ضرور قبول ہونگی۔ جی جان سے شکریہ آپ سب کا۔

تازہ ترین