کسانوں کے جعلی ترجمانوں کے ذریعہ وزیراعظم کو ماموں بنایا گیا: چوہدری شوکت علی چدھڑ

June 10, 2021

سربراہ کسان بورڈ پاکستان چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا ہے کہکسانوں کے جعلی ترجمانوں کے ذریعہ وزیراعظم عمران خان کو ماموں بنایا گیا۔

اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا کہ وزارت زراعت کسانوں کی معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے کیونکہزراعت کی ترقی میں ہی ملکی معاشی ترقی مضمر ہے۔

چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا کہ کسان بورڈ وزیراعظم عمران خان کو تصویر کا اصل رُخ دکھائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ نام نہاد کسان رہنماؤں کو وزیراعظم سے ملوا کر چاپلوسی کرائی گئی۔

چوہدری شوکت علی چدھڑ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری کسانوں کو ساتھ بٹھا کر زراعت کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔