کلبھوشن کو این آر او دینا ہی تھا تو آرڈیننس سے کیسے دیا؟، بلاول بھٹو

June 10, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو این آراو دینا ہی تھا تو آرڈیننس سے کیسے دیا؟۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے رات کے اندھیرے میں ایک آرڈیننس نکالا، آپ تو خود کلبھوشن کے وکیل نکلے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ دو دن تو دیتے، اس ایوان کو سمجھاتے کہ یہ آرڈیننس ضروری ہے۔

بلاول بولے کہ آپ پر تنقید نہیں بلکہ اپیل کررہا ہوں کہ اپنی ذمہ داری ادا کریں تاکہ ہم عوام کے مسائل حل کرسکیں۔