طالبان ترجمان نے بھارت کے ساتھ رابطوں کی تردید کر دی

June 11, 2021

کابل (جنگ نیوز)افغان طالبان نے بھارت کے ساتھ رابطوں کی خبروں پر ردعمل جاری کرتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خبریں شاید کسی خاص مقصد کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔ ایک اخبار کی رپورٹ پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔