پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد ہے، آرمی چیف

June 11, 2021

پاکستان سے پولیو کامکمل خاتمہ قومی مقصد ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ پاکستان سے پولیو کامکمل خاتمہ قومی مقصد ہے،پولیو اور رسائٹ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفر نےجنرل باجوہ سے ملاقات میںپولیو و کوروناسے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔جمعرات کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے عالمی ترقیاتی پروگرام کے صدراور انسدادپولیو کے عالمی اقدام کےنگراں بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرالائس نے ملاقات کی اس دوران پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی مقصد ہے۔