وکلاء آج عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے

June 11, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل ملک عظمت کاسی کے بہیمانہ قتل سندھ بار کونسل کے ممبر سجاد چانڈیو اور ہائیکورٹ کے وکیل ایاز لطیف پلیجو کے خلاف جھوٹی من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج بحریہ ٹاؤن کراچی کے مقامی بلوچ سندھی قبائل کے زمینوں پر بحریہ ٹاؤن کراچی کا قبضہ سندھ انتظامیہ کے سرپرستی مقامی قبائل کو ان کی زمینوں سے جبری قبضہ بلوچستان کے مقامی قبائل کا کوئٹہ ڈی ایچ اے کے خلاف احتجاج بلوچستان میں پولیس انتظامیہ کی ناکامی وکلاء کے چیمبرز میں گھس کر حملہ اس سے قبل اصغر پانیزئی ایڈووکیٹ پر قاتلانہ اور ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف آج جمعہ کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔