لانڈھی، کروڑوں روپےکی جعلسازی کرنیوالا ملزم گرفتار، باپ فرار

June 12, 2021

کراچی (پی پی آئی) لانڈھی پولیس نے کروڑوں روپے کی جعلسازی میں ملوث ایک ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ گروہ کا سرغنہ جو ملزم کا باپ ہے ،موقع سے فرار ہوگیا۔لانڈھی پولیس نے اطلاع ملنے پر لانڈھی 4نزد اٹک پیٹرول پمپ کارروائی کر کے سیکڑوں افراد سے کروڑوں روپے جعلسازی سے ہڑپ کرنے والے ملزم خالد نعمان عرف عمران کو گرفتار کر لیا،جبکہ ملزم کا باپ محمد نواب خلیل عرف ارشد جوجعلسازگروہ کا سرغنہ ہے موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ذوالفقار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم اور اس کا باپ سادہ لوح لوگوں کو پیسوں کی سرمایہ کاری پرڈبل منافع کا لالچ دے کر لاکھوں روپے وصول کرچکے تھے اور جو رقم واپس طلب کرتا اسے دھمکیاں دیتے تھے ، ملزم کی گرفتاری پر متعدد متاثرین لانڈھی تھانے پہنچ گئے، پولیس متاثرین سے پوچھ کررہی ہے۔