ممکنہ گرمی کی لہر، ہمدرد کی جانب سے موبائل کولڈ وینز تعینات

June 12, 2021

کراچی (پ ر)ہمدرد کی چیف متولیہ محترمہ سعدیہ راشد کی ہدایت پر فلوٹ مہم شروع ہوگئی ہے جو ایک ماہ جاری رہے گی، ٹیمیں ملک میں ممکنہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو تپش و حدت کے منفی اثرات سے تحفظ کے لیے تیار روح افزا بذریعہ ڈسپینسنگ مشین عوام کو پلاتے رہیں گی، موبائل کولڈ وینز کو ٹریفک سگنل، بس اڈے، ڈپٹی کمشنرز دفاتر، ویکسی نیشن سینٹرز، مارکیٹ ، بڑی شارع اور دیگر جگہوں پر تعینات کردیا گیا ہے، کراچی شہر میں میونسپل کمشنر علی زیدی نے مہم کا باضابطہ آغاز کیا ۔