لاہور قلندرزکی دو فتوحات، غیرملکی کرکٹرز کی کارکردگی بہترین

June 12, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز) ابوظبی میں لاہور قلندرز نےپاکستان سپر لیگ میں اپنے دونوں میچز جیت کر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ غیرملکی اسٹارز راشد خان، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ،جیمز فولکنر بہترین کاکردگی پیش کررہے ہیں، قلندزکے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ پلان یہی ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھیں۔سہیل اختر کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ ٹیم میں شامل سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ٹم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ صرف یہی ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کر کے اچھا لگ رہا ہے ، چھکے لگا کر اچھا لگا، آخر میں مزید چھکے لگانا چاہتا تھا۔ محمد حفیظ اور فخر زمان کے ساتھ بھی پارٹنر شپ کرنا چاہتاہوں۔ ٹم ڈیوڈ نے یہ بھی کہا کہ راشد خان کا میچ میں پانچ وکٹ لینا شاندار رہا۔