پاک فضائیہ کے چار آفیسرز کی ایئروائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

June 12, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل خالد محمود، ایئر وائس مارشل اسد عامر پیرزادہ، ایئر وائس مارشل سلمان عباس شاہ اور ایئر وائس مارشل محمد عرفان شامل ہیں۔ایئر وائس مارشل خالد محمود نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ایئر وائس مارشل اسد عامر پیر زادہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئرکے دوران انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر نیٹ ورکس بیسز اور کمانڈنٹ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ اصغر خان اکیڈمی کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ایئر وائس مارشل سلمان عباس شاہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نےانجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ آپ ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(ایئرکرافٹ انجینرنگ)بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ایئر وائس مارشل محمد عرفان نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر JF-17 تھنڈر پروجیکٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیئے۔ انہوں نے کامرہ میں ایویانکس پروڈکشن فیکٹری کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔